حیدرآباد۔4 جنوری۔(یواین آئی) کسانوں کو فصل اگانے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے رعیتو بندھو اسکیم کے تحت ربیع کے موسم میں دی جارہی رقمی امداد 263.71کروڑروپئے ہوگئی ہے ۔جاریہ سال اس سیزن میں چھٹویں دن 49,970لاکھ کسانوں کے کھاتہ میں رقم جمع کروائی گئی۔حکومت نے 5لاکھ 27 ہزار434.25ایکڑاراضی کیلئے یہ رقم جاری کی۔تاحال جملہ 53لاکھ 928کسانوں کے بینک کھاتوں میں 4031.07 کروڑروپئے کی رقم جمع کروائی گئی۔