حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری(سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے مسلم سرکاری ملازمین کیلئے رمضان المبارک کے دوران ایک گھنٹہ قبل دفتر سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری کے ایس جواہر ریڈی کی جانب سے 21 فروری کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ تمام سرکاری محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس اور ضلع کلکٹرس کو اطلاع دی گئی ہے کہ ریاست کے سرکاری محکمہ جات ، کارپوریشنوں ، بورڈس ، خود مختار اداروں میں خدمات انجام دینے والے مسلم ملازمین 11 مارچ تا 10 اپریل سہ پہر 4.30 بجے دفتر سے روانہ ہوسکتے ہیں۔ رمضان المبارک کی خصوصی عبادتوں میں شرکت کے لئے ملازمین کو یہ سہولت دی گئی ہے ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازمین کی موجودگی ضروری رہے تو انہیں دفتر میں خدمات انجام دینی ہوگی۔ 1