رنبیر کپور‘ عالیہ بھٹ کی بے بی مون کے ساتھ ممبئی واپسی

,

   

ممبئی۔ اٹلی میں ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گذارنے کے بعد عاشق جوڑا رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ممبئی واپس لوٹ چکے ہیں۔ پیر کی ابتدائی ساعتوں میں دونوں ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھائی دئے ہیں۔ہمیشہ کی طرح والدین بننے کی جھلک کا کوئی موقع دونوں نے نہیں چھوڑا ہے۔

تصویریوں میں رنبپر کپور اورعالیہ بھٹ ائیرپورٹ سے نکل کر اپنی کار کی طرف جاتے دیکھائی دیتے ہیں۔

رنبیر جو کہ ایک خیال رکھنے والے شوہر کی طور پر عالیہ کوعقب سے اس وقت تحفظ فراہم کرتے ہوئے دیکھے گئے جب وہ کار کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ ائیر پورٹ پر دیکھائی دینے والے عالیہ بھٹ سفید جیاکٹ اور اس سے مماثل جوتوں کے ساتھ سیاہ لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔

رنبیر دوسری جانب نیلی شرٹ اس سے مماثل پینٹ اور سفید جوتے پہنے ہوئے تھے۔ دنوں سامان اٹھائے اورماسک پہنے ہوئے تھے۔

رنبیر کپور او رعالیہ بھٹ‘ دونوں کو اپنی پہلی اولاد متوقع ہے کہ چندد ن قبل اٹلی گئے تھے۔

یوروپی ملک میں چھوٹیوں کے دوران مذکورہ ’راضی“ اداکارہ نے اپنے مداحوں کو اپنے شوہر کے ساتھ گذارے ہوئے دلکش لمحات کامشاہد ہ کرایاتھا۔

انسٹاگرام ہینڈل پر عالیہ بھٹ نے اپنے گیٹ وے سے رنبیر کا ایک ویڈیو چھوڑا۔ اس کلپ میں رنبیر سیاہ چشموں کے ساتھ نیلی رنگ کے ڈھیلے شرٹ میں کافی پرسکون دیکھائی دے رہے تھے۔ خوبصورت مناظر والے ایک مقام سے ’برھماستر پارٹ ون“ سے گانا ’دیو ا دیوا“ بھی انہوں نے گایا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14اپریل2022کو شادی کی اور جون2022کو ان کی حاملے ہونے کا جوڑے نے اعلان کیاتھا۔ نومولود کی آمد کے علاوہ دونوں کو اپنی فلم ”برہم آستر“ کا انتظار ہے جو تھیٹرس میں 9 ستمبر تک ریلیز ہونے والی ہے۔

امیتابھ بچن‘ مونی رائے‘ اور ساوتھ کے اداکار ناگرارجنا بھی ایان مکھرجی کے ہدایت کاری والی اس فلم میں خصوصی کردار میں دیکھائی دیں گے۔

دونوں رنبیر او رعالیہ کے لئے یہ فلم ’برہم آستر‘کااہمیت کی حامل ہے اسی فلم کے شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان محبت پروان چڑھی تھی۔