روزنامہ سیاست کا اتوار کو مفت انٹرپرینر شپ بیداری ورک شاپ

   

حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) روزنامہ سیاست اور ایم ایس ایم ای ڈیولپمنٹ فورم ( انڈیا ) نے مشترکہ طور پر اتوار 20 اکٹوبر کو ایک روزہ مفت انٹرپرینر شپ بیداری ورک شاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ روزنامہ سیاست کے احاطہ میں محبوب حسین جگر ہال میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک یہ ورک شاپ منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر این منوہرن ایس بی آئی کے سابق سینئیر منیجمنٹ آفیسر ورک شاپ سے خطاب کریں گے ۔ این آر آئز ، تاجرین اور تجارت میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے یہ ورکشاپ اہمیت رکھتا ہے ۔