روسی بمبار طیارہ گر کر تباہ

   

ماسکو: روس میں بمبار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ صبح کے وقت جنوبی سٹاوروپول کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔وزارت نے اعلان کیا کہ بمبار کے چاروں پائلٹوں نے چھلانگ لگا دی جن میں سے تین کو بچا لیا گیا اور چوتھے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔
آسٹریلیا میں 20 سے زائد
نو عمر گرفتار
کینبرا: آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ میں نابالغ مجرموں کے خلاف شروع کی گئی مہم میں 20 سے زیادہ نو عمر وں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔آسٹریلیائی پولیس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔25 مارچ سے 14 اپریل کے درمیان گولڈ کوسٹ میں ایک ماہر ٹاسک فورس تعینات کی گئی تھی جس نے 92 مقدمات میں 23 نو عمر وں اور 12مقدمات میں تین بالغوں کو گرفتار کیا تھا۔کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق، ٹاسک فورس میں ریاستی پولیس فورس کے ماہر تفتیش کار اور پیشہ ور نوجوان انصاف کے کارکن شامل ہیں۔