روسی شہری شام سے نکل جائیں: روس کی اپنے شہریوں کو ہدایت

   

ماسکو : روس نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر شام سے نکلنے کے لیے کہہ دیا ہے۔ روس کا اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے یہ بیان جمعہ کے روز سامنے آیا ہے۔یہ ہدایت شام میں اپوزیشن کے مختلف شہروں پر حملوں اور قبضے کی خبروں کے تناظر میں کی گئی ہے۔واضح رہے روس شام کی بشار الاسد حکومت کا اہم اتحادی ہے۔جمعہ کو دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ کمرشل فلائٹس پکڑیں اور شام سے نکل جائیں۔ کیونکہ شام میں فوجی اور سیاسی حوالے سے صورت حال مشکل ہو گئی ہے۔
روس کا حملہ، 9 یوکرینی ہلاک
7 زخمی
کیف: روس نے یوکرین کے زاپوریژیا ریجن میں حملہ کیا ہے، حملے میں 9 یوکرینی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔حملے کے باعث کئی عمارتوں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔زاپوریژیا ریجن کے ملٹری ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقہ میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ روسی حکام نے حملے سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔