روسی طیاروں کی بمباری میں خاتون اور بچہ جاں بحق

   

دمشق : روس کے لڑاکا طیاروں نے شام کے ایک گاؤں پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میںخاتون اور بچہ ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ،جن میں 4کی حالت نازک ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق لازقیہ کے خمیمیم اڈے سے اڑان بھرنے والے روسی جنگی طیاروں نے گاؤں نہرولبیاد پر بمباری کی ، جس میں کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ روسی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کیا گیا تھا، تاہم شامی مبصر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام شہری تھے۔