روسی فوج کے ساتھ چین کی فوجی مشقیں ہوں گی

   

بیجنگ : چینی امور دفاع کاکہنا ہے کہ اس کی فوج روس کے ساتھ اکیس تا ستائیس دسمبر کے درمیان جوائنٹ سی- 2022 مشقوں کا اہتمام کرے گی۔ چینی امور دفاع کے مطابق، ان مشقوں کا مقصد دور جدید میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔ چینی اور روسی فوج یہ مشقیں ڑوشان کے مشرق میں واقع تائی ڑو تک کے علاقے میں کریں گی جن میں بحری سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف صلاحیتوں کو جانچنے اور علاقائی امن و استحکام کے تحفط کو مزید بہتر بنانے میں تعاون کے پہلووں کو بھی پرکھا جائے گا۔