روسی ۔پاکستانی صدور کی بات چیت

   

اشک آباد: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری سے مختصر بات چیت کی اور ایک دوسرے کے ممالک کے سرکاری دورے کرنے کیلئے باہمی دعوتوں کا تبادلہ کیا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے جمعہ کو کہا کہ پوتن ترکمانستان کے ورکنگ دورے پر ہیں۔پوتن نے پاکستانی صدر کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔ پہلے انہوں نے روس اور پاکستان کے سرکاری دوروں کیلئے باہمی دعوتوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے سیاسی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ارادے کی تصدیق کی۔