روس اور قازقستان میں صدی کا بدترین سیلاب

   

ماسکو: روس اور قازقستان میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے گزشتہ ایک صدی کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ روس کے اورل ریجن اور شمالی قازقستان میں سیلاب کے باعث سب سے بدترین صورتِ حال ہے۔بدترین سیلاب کے باعث روس کے اورل ماؤنٹین، سائبیریا اور قازقستان میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد انخلاء پر مجبور ہو گئے ہیں۔قازقستان کے 8 صوبوں میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ برقرار ہے۔ واضح رہے کہ تیزی سے پگھلنے والی برف کے باعث متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہوئی ہے۔