واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ کو روس اور یوکرین کے لیے مندوب مقرر کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کیتھ کیلوگ نے روس یوکری جنگ ختم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔کیلوگ پہلے ٹرمپ دور میں وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے چیف آف اسٹاف بھی تھے۔رپورٹ کے مطابق کیلوگ ممکنہ طور پر یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں ایک اہم کردار ادا کریں گے۔یاد رہے کہ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی جنگ کو ختم کر دیں گے، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ وہ یہ کیسے کریں گے۔
آسٹریلیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
کینبرا : آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔ آسٹریلیائی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سیکم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کی پابندی کا بل ایوان نمائندگان سے منظور کیا جو 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے منظور کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔