روس میں تین روزہ انتخابات کا آغاز

   

ماسکو: روس میں تین روزہ انتخابات کا آغاز ہوگیا ہے ، ووٹنگ کا آغاز جزیرہ نما کم چاٹکا سے ہوا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پوٹن چھ سال کی ایک اورمدتِ صدارت کی خواہش رکھتے ہیں، ووٹنگ کا اختتام اتوار کو پولینڈ اور لیتھونیا کے نزدیک کالیننگراڈ کے علاقے میں ہوگا۔ صدارتی انتخابات میں چار میں سے تین امیدواروں کا تعلق ایوان زیریں ڈوما سے ہے ، صدربننے کے خواہشمند الیکسی نوالنی پراسرار موت کا شکار ہوچکے ہیں۔
دو امیدواروں کے کاغذات کو مسترد کردیا گیا ہے ۔