روس میں منہدمہ عمارت کے مہلوکین کی تعداد 39 ہوگئی

,

   

ماسکو۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس میں عمارت منہدم ہونے کے حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہوگئی کیوں کہ بچائو کاری عملہ کو ملبہ سے مزید نعشیں ملیں۔ خبررساں ایجنسی تاس نے وزارت ہنگامی حالات کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ملبہ سے مزید چار نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ پیر کے روز پیش آئے حادثہ کی قطعی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے لیکن یہ کہا جارہا ہے کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا جس سے عمارت منہدم ہوگئی تھی۔ حیرت انگیز طور پر ایک 11 ماہ کے بچہ کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا اور اسے فوری طور پر ماسکو کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔