روس کو چھوڑنے کی سکیورٹی وجہ نہیں : انڈین ایمبیسی

   

نئی دہلی : یوکرین میں جاری بحران کے پس منظر میں ماسکو میں قائم ہندوستانی سفارتخانہ نے کہا ہیکہ اسے موجودہ طور پر سکیورٹی کی کوئی تشویش معلوم نہیں ہوتی ہے کہ روس میں زیرتعلیم ہندوستانی اسٹوڈنٹس اس ملک کو چھوڑ دیں۔ تاہم ایمبیسی نے کہا کہ روسی بینکنگ سرویس کے ساتھ ساتھ ہندوستان کو راست پروازوں کے معاملہ میں کچھ خلل پیدا ہوا ہے۔ اگر طلبہ کو کسی بھی پہلو سے پریشانی ہو اور وہ وطن واپس ہونا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں۔ ایمبیسی نے روس میں موجود ہندوستانی طلبہ کیلئے گائیڈ لائنس کے زیرعنوان مختصر نوٹ جاری کیا ہے۔