روس کی جرمن فاونڈیشن پر پابندی

   

ماسکو: ماسکو نے آزادانہ سوچ کو فروغ دینے والے جرمن تھنک ٹینک فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو ناپسندیدہ قرار دے کر بلیک لسٹ کردیا۔ فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ روس کی شہری اور انسانی حقوق کیلئے خطرے کی علامت ہے۔روسی حکومت نے فری ڈیموکریٹک پارٹی کے جرمن تھنک ٹینک، فریڈرک ناومین فاونڈیشن کو ’’ناپسندیدہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگادی ہے۔ فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات کو بتایا تھا کہ روسی وزارت انصاف نے اس تنظیم کو ایک دن قبل ہی بلیک لسٹ کردیا تھا۔فاونڈیشن کے ایگزیکٹو بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’روسیوں اور بالخصوص فاؤنڈیشن کے دیرینہ شراکت داروں کیلئے ایک ناپسندیدہ تنظیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ خطرہ ہے۔