روم میں پھنسے ہوئے 300ہندوستانیوں کو لانے کے لئے ائیر انڈیا کابوئنگ 777تیار

,

   

نئی دہلی۔ قوم ادارے ائیر انڈیانے اپنے بوئنگ 777ہوائی جہاز روم کے اٹلی میں فلومیکونا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو روانہ کردیاہے

تاکہ وہاں پر کروناوائرس کے وباء کے پھوٹ پڑنے کے بعد پھنسے 300ہندوستانیوں کو واپس ملک لایاجاسکے۔

ہفتہ کی دوپہرنئی دہلی سے مذکورہ قومی ہوائی جہاز روانہ ہوا ہے۔ توقع یہ کی جارہی ہے کہ روم میں پھنسے ہوئے تین سو ہندوستانی جس میں زیادہ تر طلبہ ہیں واپس لے کر روانہ ہوگا۔

ائیر انڈیا کے سینئر افیسر کے مطابق بوئنگ 777کی واپسی اتوار کے روز صبح ہوگی۔

پچھلے ہفتہ ائیرانڈیا نے اپنا ہوائی جہاز میلان بھیجا تھا جہاں پر 230ہندوستانی پھنسے ہوئے ہیں۔

مذکورہ ائیرلائنس نے دہلی سے رول او ردہلی سے میلان کی ہوائی پٹی پر 28مارچ تک اپنی پروازوں کو منسوخ کردیاہے۔

اٹلی کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز کہاکہ وائرس کی وجہہ سے 4032لوگوں کی موت ہوگئی ہے جس میں پچھلے روز627لوگوں کی موت بھی ہوگئی ہے