ریاض ۔ لیجنڈری فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو مرسول پارک سٹیڈیم کے النصر کلب میں ایک سرکاری استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو دو سالہ معاہدے پر دستخط کریں گے اور مداحوں اور میڈیا سے ملاقات کریں گے۔پرتگالی اسٹار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ریاض پہنچے ۔ جب سے کھیلوں کے شاندار معاہدے کا اعلان ہوا ہے رونالڈو کے نام اور ٹریڈ مارک نمبر 7 کی شرٹس مملکت میں اْڑ رہی ہیں۔ رونالڈوکا النصر کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین مصلی الممر، ان کے نائب عبداللہ العمرانی اور کلب کے سی ای او احمد الغامدی کے علاوہ بچوں کے ایک گروپ نے استقبال کیا۔ تقریب میں بین الاقوامی اسٹار پہلی بار فتح کی شرٹ پہن کر مداحوں سے ملیں گے۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شائقین کے لیے تربیتی سیشن میں شرکت کریں گے۔