ریاض ۔ اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگزکو چند پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جارجینا روڈریگز بھی دیگر غیر ملکی خواتین کی طرح سخت قوانین پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔ کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے لیے عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا جبکہ انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے بھی گریزکرنا ہوگا۔ دونوں شخصیات کے لیے حرام مصنوعات درآمد اور اس کا استعمال سختی سے منع ہوگا۔نیر یہ جوڑا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوامی مقامات پر کچھ کھااور پی بھی نہیں سکتے ۔