روٹی کا وزن کم کرنے پر تین ہزار ریال جرمانہ

   

ریاض : سعودی بلدیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ روٹی کے پیکٹ کا کم از کم وزن 510 گرام ہونا ضروری ہے، وزن کم کرنے پر 3 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔میڈیاکے مطابق جدہ میونسپلٹی نے روٹی کے پیکٹ کے معیاری وزن کو چیک کرنے کیلئے سادہ بیکریوں پر چھاپے مارے۔ جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہیکہ تفتیشی عمل کے دوران یہ بات بھی چیک کی گئی کہ یا بیکریوں کی انتظامیہ گرم روٹی پیک کرنے کیلئے کاغذ کی تھیلیاں استعمال کر رہی ہے یا نہیں۔ اس کیساتھ ساتھ بیکریوں میں آٹے کا معیار بھی چیک کیا جا رہا ہے۔میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے الصفا محلے کی بیکریوں کے خصوصی دورے کئے۔اس موقع پر متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ۔ انسپکٹرز کا کہنا ہیکہ بعض بیکریوں میں زنگ آلود آلات استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ کئی مقامات پر روٹی کے پیکٹ کا وزن 510 گرام سے کم پایا گیا۔