روٹ انگلش ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے سبکدوش

   

لندن: انگلینڈ کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے عہدہ سے سبکدوش ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث شکست سے دوچار ہوگئی تھی۔ اسی بناء پر روٹ نے ٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ روٹ کی 5 سالہ کپتانی میں انگلش ٹیم نے 64 ٹسٹ میچز کھیلے جس میں سے 27 میچز میں انگلش ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ 26 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 31 سالہ روٹ نے بحیثیت انگلش کپتان مجموعی طور پر 5 ہزار 295 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 14 سنچریاں شامل ہیں۔ روٹ نے کہا کہ انگلش ٹسٹ ٹیم کی کپتانی اعزاز تھی جبکہ کپتانی چھوڑنے کا مشکل فیصلہ فیملی سے مشورے کے بعد کیا۔ انگلش ٹسٹ ٹیم آخری 17 ٹسٹ میچز میں صرف ایک ہی جیت سکی جبکہ آسٹریلیا کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں بھی انگلینڈ کو شکست ہوئی۔