موجودہ صورتحال کی برقراری پر مستقبل میں طلبہ کو مزید پریشانی ممکن
حیدرآباد۔29 ۔ستمبر(سیاست نیوز) روپئے کی قدر میں گراوٹ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والوں کے لئے مصیبت کا پہاڑ بن چکی ہے اور جو نوجوان بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کے ذریعہ داخلوں کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں ان کے والدین روپئے کی قدر میں ریکارڈ کی جانے والی گراوٹ سے پریشان ہیں اور جو طلبہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اوورسیز اسکالر شپس کے بھروسہ پر دنیا کے مختلف ممالک میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے والدین ہندستان سے انہیں اخراجات کے لئے رقم روانہ کررہے ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے اوورسیز اسکالر شپس کی رقومات جاری نہیں کی گئی ہیں وہ بھی بے پناہ مشکلات سے دو چارہیں۔ روپئے کی قدر میں گروٹ کے سبب جو والدین اپنے بچوں کو اخرجات کے لئے ماہانہ 50تا60ہزار روپئے روانہ کر رہے تھے انہیں اب 70تا75ہزار روپئے ماہانہ روانہ کرنے پڑرہے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جن کورسس اور یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے گذشتہ داخلوں کے موسم کے دوران 20تا22لاکھ روپئے خرچ آرہا تھا ان کورسس اور جامعات میں ہی داخلہ کے لئے روپئے کی قدر میں گراوٹ کے بعد اب 25لاکھ سے زائد کے اخراجات ریکارڈ کئے جانے لگے ہیں جو کہ اولیائے طلبہ و سرپرستوں کے لئے مشکل صورتحال کا سبب بن رہے ہیں۔ بیرونی جامعات میں داخلہ دلوانے والی ایجنسیوں اور اداروں کے ماہرین کا کہناہے اگر روپئے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو ایسی صورت میں بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں کی تعدادمیں زبردست گراوٹ ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔جاریہ سال کے دوران صرف امریکہ میں حصول تعلیم کے لئے ویزاحاصل کرنے والے ہندستانی طلبہ کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور ان 80ہزار طلبہ میں بڑی تعداد کا تعلق جنوبی ہند سے رہا لیکن اب جبکہ روپئے کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے تو ایسی صورت میں بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے حصول میں دلچسپی دکھانے والوں کی تعداد میں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کا خدشہ ہے۔
دمہ کے مجرب دوا کی مفت تقسیم
حیدرآباد 29 ستمبر (راست) بہ مسرت ولادت باسعادت حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ و سلم 8 اکٹوبر کو شام 7 بجے حسب سابق دمہ کی مجرب دوا دواخانہ غوثیہ کومٹ واڑی دبیرپورہ مسجد شام بیگ مکان نمبر 22-2-189 پر مفت تقسیم کی جائے گی۔ ضرورت مند حضرات 6 اکٹوبر تک اپنے نام صبح 11 تا 4 بجے دن پر آکر درج کروانے کی خواہش کی گئی ہے۔ فون نمبرات 9949382546 ، 040-24416805 پر ربط کریں۔