گرامینا ساوچھ بھارت مشن ایوارڈس میں تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہونا ریاست کے لیے باعث فخر : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے ایک طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے روپئے کی قدر گھٹ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روپئے کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے بجائے مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارامن پر راشن شاپس میں مودی کی تصویر تلاش کرنے میں مصروف رہنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کو تسلیم کرنے کے بجائے مرکزی وزیر فینانس اس کو ’ ایکٹس آف گاڈ ‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت کی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے ۔ افراط زر سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے متنازعہ مسائل کو چھیڑا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر کے ٹی آر نے مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ گرامینا ساوچھ بھارت مشین ایوارڈس میں تلنگانہ کو سرفہرست مقام حاصل ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو سارے تلنگانہ کے لیے باعث فخر قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے شہری علاقوں کے مساوی دیہی علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پلے پرگتی پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صاف صفائی ، سرسبز و شاداب ، سڑکوں کی تعمیرات ، تالابوں کے احیا اور ترقی کے علاوہ دوسرے کام کرائے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر کے سی آر ریاستی وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ ، سرپنچس ، ایم پی ٹی سی کے ارکان گرام پنچایتوں کے سکریٹریز کو مبارکباد دی ۔۔ ن