روڈی شیٹرس کو بہتر سماجی زندگی گذارنے کا مشورہ : حبیب نگر انسپکٹر

   

حیدرآباد۔/14 جولائی، ( سیاست نیوز ) حبیب نگر پولیس انسپکٹر ، روڈی شیٹرز کی دہلیز تک پہنچ گئے۔ کل رات نائیٹ ڈیوٹی انجام دینے والے انسپکٹر پولیس حبیب نگر مسٹر شیوا چندرا نے حبیب نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ خطرناک روڈی شیٹرز کے مکانات پہنچ گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ روڈی شیٹرقیصر عرف چور قیصر ، لطیف ، یوسف عرف جنگلی یوسف کے علاوہ دیگر روڈی شیٹرز کے مکانات پہنچ کر ان کی سرگرمیوں کو دریافت کیا اور بتایا کہ رات دیر گئے کسی بھی روڈی شیٹر کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور انہیں بہترین زندگی بسر کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے تاکہ وہ خود سکون سے رہتے ہوئے سماج کے سکون کو بھی برقرار رکھیں۔