حیدرآباد : /3 جنوری (سیاست نیوز) بدنام زمانہ روڈی شیٹر ایوب خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس نے خاتون کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ۔ حسینی علم پولیس نے روڈی شیٹر کے خلاف جبراً وصولی کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق 57 سالہ جمیل النساء بیگم ساکن خلوت نے حسینی علم پولیس سے شکایت کی کہ روڈی شیٹر ایوب خان اپنے ساتھیوں معراج خان ، منا ، انصار ، اظہر بابا کی مدد سے ان کے مکان واقع بہادر پورہ کو جبراً تخلیہ کرانے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ شکایت میں بتایا گیا کہ 154 گز پر تعمیر شدہ مکان تخلیہ نہ کرنے پر انہیں اور انکے بچوں کو جان سے ماردیا جائے گا ۔ روڈی شیٹر کی دھمکیوں سے پریشان جمیل النساء بیگم نے پولیس حسینی علم سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے دفعہ 384 (جبراً وصولی) کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہیں ۔ حالانکہ یہ مقدمہ /28 ڈسمبر 2022 ء کو درج کیا گیا لیکن پولیس نے معاملہ کوپوشیدہ رکھاتھا ۔ب