روہت کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ ہنوز باقی :بورڈ

   

نئی دہلی ۔ ورلڈ کپ کے بعد اب ہندوستانی ٹیم کے مستقبل کے منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے جبکہ موصولہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کپتان روہت شرما کے10 دسمبر کو شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے پر وائٹ بال میچوں کے لیے دستیاب ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں ہے۔ وایراٹ کوہلی کی طرح روہت بھی ورلڈکپ کے بعد برطانیہ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ جلد ہی روہت اور سلیکٹرزکے چیئرمین اجیت اگرکر سے ہندوستانی ٹیم کے مستقبل کا لائحہ عمل پر بات چیت کریں گے۔