رویندرا بھارتی میں عالمی یوم اردو پروگرام

   

مشاعرہ ، علامہ اقبال کے شکوہ و جوابی شکوہ کا صوفی راک اور قوالی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( راست ) : محکمہ ثقافت ، حکومت تلنگانہ اور تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے حیدرآباد آرٹ اینڈ کلچر کمیونٹی کے ساتھ 9 نومبر کو رویندرا بھارتی میں عالمی یوم اردو منانے کے لیے تعاون کیا ہے جس میں شنگریلا اوبی فورم بھی آرگنائزنگ ٹیم کا حصہ ہے ۔ جشن اردو ۔ حیدرآباد ایک پروگرام ہے جس کا مقصد اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء کے ساتھ ایک عظیم الشان مشاعرہ منعقد کیا جاتا ہے ۔ شعراء کرام مسرس امیر امام ، سردار سلیم ، عارف سیفی ، شاہد عدیلی ، منور علی مختصر ، لطیف الدین لطیف اور فیض جنگ ، ذکی حیدر ، ریاضت علی اسرار اور عمر عبدالباری جیسے نوجوان شاعروں کے نام ہیں ۔ ڈاکٹر سید شفیع الدین اعجاز مشاعرہ کی نظامت کریں گے ۔ علامہ اقبال کے شکوہ اور جواب شکوہ کو صوفی راک اور قوالی فیوژن کے ساتھ نئے انداز میں پیش کیا جائے گا ۔ کشمیر کا بینڈ صوفی راک کے انداز میں اردو شاعری پیش کرے گا اور شجاعت نیازی اپنے ہمنوا کے ساتھ قوالی پیش کریں گے ۔ غزل کے استاد صابر حبیب اپنی روح پرور گائیکی سے سامعین کو محظوظ کریں گے ۔ یہ پروگرام بالکل مفت ہے ۔ تفصیلات کے لیے جناب فیض جنگ 7013447421 پر رابط کریں ۔۔