روینہ ٹنڈن اسکرپٹ رائٹر بن گئیں

   

ممبئی، 26نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ روینہ ٹنڈن اب اسکرپٹ رائٹر بن گئی ہیں اور انہوں نے چار نئے پروجیکٹس کی کہانیاں لکھی ہیں۔روینہ جلد ہی اسکرین پلے رائٹنگ کے اپنے خفیہ ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے اپنے بینر اے اے فلمز کے لئے چار اسکرپٹ لکھی ہیں اور اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ چاروں کہانیاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے ہیں۔ روینہ یہ جاننے کے لئے کافی پرجوش ہیں کہ ویب شو پر لوگوں کو کس قسم کی رائٹنگ پسند آتی ہے ۔