رکن اسمبلی محمد معظم خاں کی والدہ کا انتقال

   

حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( راست ) نواب محمد نصیب خاں کی اہلیہ محترمہ قناء خاتون کا کل صبح کی ابتدائی ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ وہ قائد ملت نواب بہادر یار جنگ کی متبنیٰ دختر اور نواب محمد دولت خاں مرحوم کی دختر تھیں۔ نماز جنازہ منگل کو ہاکی گراؤنڈ مانصاحب ٹینک میں واقع قیامگاہ پر ادا کی گئی اور تدفین دائرہ مشیرآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان نواب محمد معظم خاں ایم ایل اے، نواب محمد فضل خاں اور 2 دختران شامل ہیں۔
٭٭ جناب سید محمود قادری ولد جناب سید جمال قادری مرحوم ( سابقہ سرپنچ و زمیندار گوکارم) کا 9 اگست رات 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 اگست مسجد حیدر گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین نانا باغ قبرستان بشیر باغ پر عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000522296 پر ربط کریں ۔۔