رکن اسمبلی مکتھل کی مسلم قائدین سے ملاقات

   

مکتھل /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی مکتھل مسٹر سری ہری نے ٹاون کے محلہ خطیب واڑی قاضی پورہ پہونچکر مسلم قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ۔ مسٹر سری ہری رات میں ساڑھے آٹھ بجے پارٹی اقلیتی سیل قائدین کے ہمراہ خطیب واڑی میں جناب خطیب عبدالقدیر پرویز کے مکان پہونچکر مسلم قائدین اور معززین ٹاون سے ملاقات کی اور اپنی کامیابی پر مسلمانوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مکتھل ٹاون کی ترقی اور مسلم مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مولانا حافظ عبدالقوی حسامی نے مسٹر سری ہری کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور حلقہ اسمبلی مکتھل کے مسلم مسائل سے واقف کروایا جبکہ جناب خطیب عبدالقدیر پرویز نے انہیں تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی شاندار کامیابی پر اپنی نیک خواہشات ظاہر کیں اور حوصلہ و ہمت سے کام کرنے کیلئے دعاؤں سے نوازا ۔ اس موقع پر معززین ٹاون جناب بی دلدار حسین ، سی چاند پاشاہ الحاج غلام عباس علمی ، مولانا غلام محمد رشیدی ، مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی ، حافظ محمد لیاقت علی ، جناب مشرف الدین ، خواجہ نصیرالدین رامپوری ، الحاج محمد اسماعیل ، قاضی محمد شہاب الدین ، الحاج محمد اسحاق رائچوری و دیگر کے علاوہ پارٹی اقلیتی سیل کے ذمہ داران محمد نور الدین ،عبدالرحمن ، محمد فیاض و دیگر نوجوانوں اور کانگریس قائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔