رکن پارلیمنٹ اسد‌ الدین اویسی کا اترپردیش کے کانپور میں انتخابی جلسہ

   

اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں نے حکمت عملی بنانی شروع کردی ہے جب کہ اس بار ریاست میں ایم آئی ایم کی انٹری کے بعد سیاسی پارہ مزید چڑھا ہوا ہے۔ اسی سلسلے میں کانپور میں اسدالدین اویسی نے انتخابی بگُل بجادیا۔ وہ کانپور میں بھی اپنی پارٹی سے امیدوار میدان میں اتارنا چاہتے ہیں۔خود پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی بی ٹیم ہونے کے الزام کو خارج کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ جو پارٹیاں یہ کہتی ہیں کہ مسلمان ایک ہوجاؤ وہ اصل میں مسلمانوں کی رہنما نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت میں جس کی طاقت ہوتی ہے اس کی آواز سنی جاتی ہے جس کے پاس آواز نہیں ہے ایم ایل اے نہیں ہے ممبر آف پارلیمنٹ نہیں ہے ان کو یتیم سمجھا جاتا ہے۔