رہانے نے دھونی کی برابری کرلی

   

میلبورن۔ اجنکیا رہانے نے اپنی کپتانی میں پہلے تین ٹسٹ لگاتار جیت کرسابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی برابری کرلی ہے ۔رہانے اس طرح اپنی کپتانی میں پہلے تین ٹسٹ جیتنے والے دوسرے ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کامیابی مہندر سنگھ دھونی نے حاصل کی تھی۔ اس سے پہلے رہانے نے آسٹریلیا کو دھرم شالہ میں 2016-17میں آٹھ وکٹوں سے اور افغانستان کو بنگلور میں اننگز اور262 رنز سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ اس مقابلے میں کوہلی موجود نہیں تھے اور رہانے قیادت کررہے تھے