رہزنی کی 6 وارداتوں سے دہشت مچانے والے رہزن گرفتار

,

   

حیدرآباد ۔ 7 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں رہزنی کی وارداتوں سے دہشت مچانے والے رہزنوں کو پولیس نے ورنگل میں گرفتار کرلیا ہے۔ اندرون 2 گھنٹے 6 وارداتوں کو انجام دینے والی ٹولی کو قاضی پیٹ ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو شہر میں دہشت مچانے کے بعد شمالی ہند فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ایک ساتھ ایک کے بعد دیگر 6 وارداتوں سے شہریوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا اور تینوں کمشنریٹ حدود میں وارداتوں سے رہزنوں نے پولیس کو چیلنج پیش کیا۔ ایک واردات کی اطلاع کے فوری بعد دوسری واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہیکہ پہلی دو وارداتیں اپل پولیس اسٹیشن حدود میں صبح 6:20 بجے، دوسری 6:40 اور تیسری واردات ناچارم میں 7:10 بجے، عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں 7:40، چلکل گوڑہ میں 8:00 بجے، گوپال پیٹ 8:10 بجے وارداتیں پیش آئی۔ ان وارداتوں کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور سارے شہر کی پولیس کو چوکس کردیا گیا اور خصوصی ٹیمس ان کو تلاش اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مصروف تھیں۔ ایک طرف حیدرآباد کے علاوہ سائبرآباد اور رچہ کنڈہ کی پولیس رہزنوں کو تلاش کرنے میں مصروف تھی کہ ان رہزنوں کی ٹولی نے پولیس کی آنکھ میں دھول جھونک کر فرار ہونے کی تیاری کرلی اور تینوں کمشنریٹ کے حدود سے باآسانی نکل گئے تھے۔ تاہم اندرون ایک گھنٹہ ورنگل پولیس نے قاضی پیٹ جنکشن سے ان رہزنوں کو گرفتار کرلیا جو ٹرین کے ذیعہ فرار ہونے کی کوشش میں تھے۔ پولیس نے فی الحال ان کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا بلکہ پولیس ان ٹولیوں کے تعلق سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ ع