’رہنمائے تعلیم ‘ کے خصوصی شمارہ کی اجرائی

   

نئی دہلی: پوری دنیا میں اردوتقریبات کے سلسلہ میں ایک باوقارکڑی کا اضافہ اس وقت ہوا جب گزشتہ 117سال سے جاری ’رہنمائے تعلیم‘کے خاص نمبرکا اجراء عمل میں آیا اور کے ایل نارنگ ساقی کو ان کی اردو نوازی کیلئے تہنیت پیش کی گئی۔ جلسہ کی صدارت ڈاکٹرسید فاروق نے کی اور نظامت کے فرائض سید منصورآغا نے انجام دیے۔ یہ خاص نمبر مولانارحمت اللہ فاروقی، سالک دھامپوری، نصرت ظہیر اور سماجی کارکن انور صدیقی ایڈوکیٹ کی علمی، ادبی اورسماجی خدمات اورشخصیت کی یاد میں نکالاگیا۔