ریاستی حکومت سے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کی توقع

   

نظام آ باد۔13/ ڈسمبر (ای میل ) اقلیتوں کی نمائندہ تنظیم ایم آر پی ایف کے ضلع صدر خواجہ معین الدین کار گزار صدر سید احمد بخاری جنرل سکریٹری محمد ظہیر الدین نے ریاست تلنگانہ میں بھاری اکثریت سے کانگریس پارٹی کی کا میابی پر اپنی خو شی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نو منتخب حرکیاتی قائد جناب ریونت ریڈی کو چیف منسٹر تلنگانہ منتخب ہونے پر اپنی خو شی و مسرت کا اظہار کر تے ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ موصو ف کے دور حکو مت میں مسلمانوں کیساتھ انصاف ہوگا۔ ان قائدین نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی کا بینہ میں دو مسلم کو شامل کر نے کے علاوہ تمام سر کاری کمیشن بشمول تلنگانہ پبلک سر و یس کمیشن میں بھی مسلمانوں کو شامل کرتے ہوئے انصاف کر ینگے۔
قتل مقدمہ میں تین مجرموں کو عمر قید کی سزا
یلاریڈی /13 ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قتل مقدمہ میں تین مجرمین کو ضلع کورٹ منصف محترمہ ایس این سری دیوی نے عمر قید کی سزا سنائی اور فی کس مجرم کو دو ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 3 نومبر 2017 کو یلاریڈی منڈل کے اعظم آباد علاقہ میں پرواگوڑ نامی شخص کا قتل کرنے کے مقدمہ میں روشیا ، درگیا ، سائیلو ، تین افراد قاتلوں کو مجرمین کے طور پر انکشاف کرکے گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ بعد ازاں ان کے خلاف مکمل ثبوت حاصل کرکے عدالت کو واقف کروانے پر منصف مجسٹریٹ نے تمام گواہوں ثبوتوں کے بناء پر ملزمین کو عمر قید کی سخت سزا سناتے ہوئے دو ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہونچانے انہیں سزا دلانے کیلئے پولیس کی مستعدی کی تعریف کی اور سرکاری وکیل راج گوپال گوڑ کانسٹیبل کرن گوڑ ،ہینڈمانتلو کی ضلع ایس پی پولیس سندھو شرما نے ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ اس طرح پانچ سال بعد آخر کار قاتلوں کو عدالت نے عمر قید کی سزاء سناتے ہوئے انصاف کیا ۔