ریاستی حکومت مستحقین کو ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی میں یکسر ناکام

   

مرکز سے 11 ہزار کروڑ کی اجرائی بے فیض، میدک میں بی جے پی کی ریالی سے ایٹالہ راجندر کا خطاب

میدک۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے الیکشن کمیشن چیرمین رکن اسمبلی حضور آباد ایٹالہ راجندر نے ریاستی حکومت سے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات تمام مستحقین کو الاٹ کئے جائیں۔ پورے 9 سال کی تکمیل کے بعد بھی بی آر ایس حکومت مستحقین میں ڈبل بیڈ روم کی فراہمی میں یکسر ناکام ہوئی ہے۔ انہوں نے میدک میں بھاجپا کی جانب سے اہتمام کردہ ڈبل بیڈروم ریالی سے خطاب کرتے ہوئے میدک کے رام داس ایکس وے پر اپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ڈبل بیڈ روم کی فراہمی سے متعلق نکالی گئی احتجاجی ریالی ٹاؤن کے ویلکم بورڈ رشید کالونی ایکس وے سے براہ آٹو نگر، اولڈ بس اسٹیشن سے ہوتے ہوئے رام داس ایکس وے پہنچی جہاں نصب کردہ شہ نشین پر ایٹالہ راجیندر کی موجودگی میں میدک اسمبلی حلقہ کے منڈل نظام پیٹ کے بی آر ایس سے تعلق رکھنے والے زیڈ پی ٹی سی پنجا وجئے کمار نے اپنے حامیوں کے ساتھ بھاجپا میں شامل ہوگئے۔ اس ریالی و جلسہ میں بھاجپا کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ جو ہر کچھ دیر پر جئے شری رام کے نعرے بلند کررہے تھے۔ صدر ضلع میدک بھاجپا گڈم سرینواس کی صدارت میں اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ ا نہوں نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے بی آر ایس سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار تلنگانہ میں ڈبل ایڈ روم کی تعمیر کے لئے 11 ہزار کروڑ کی اجرائی کی لیکن کے سی آر ڈبل بیڈ رومس کے الاٹمنٹ م یں ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 2.91 لاکھ ڈبل بیڈرومس مکانات منطور کئے گئے لیکن اب تک صرف ایک لاکھ مکانات کی تعمیر عمل میں لاکر 35 ہزار مکانات کی تقسیم عمل میں آئی اور ان علاقوں میں کسی بھی بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہیں ہے۔ اس طرح انہوں نے کہا کہ 9 برسوں میں ایچ یو ڈی سی او کی جانب سے 8 ہزار 600 کروڑ کا قرض حاصل ہوا اور مرکزی سرکار بھی 360 ہزار کروڑ کا قرض اربن ڈیولپمنٹ اور رورل ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعمیر امکنہ کے لئے ذاتی اراضی رکھنے والوں کے لئے حکومت تلنگانہ 3 لاکھ منظور کرنے کا تیقن دیا لیکن یہ رقم ناکافی ہے یہ اسکیم غریبوں کے ساتھ ایک مذاق ہے۔ انہوں نے ضلع میدک کے رائے دہندوں سے کہا کہ اس بار ضلع میں شامل پورے دس اسمبلی حلقوں پر بھاجپا کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اس احتجاجی جلسہ میں سابق رکن اسمبلی پٹن چیرو نندشیوا گوڑ، انچارج نرساپور ضلع سریدھر یادو، میدک انچارج ٹی راج شیکھر، این جناردھن ریڈی، رمیش پانڈے، نریندر، رام چرن یادو نمائندہ کونسلر میدک بلدیہ، شیوراج پاٹل، گوداوری کے علاوہ بھاجپا قائدین و کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ اس جلسہ میں نوجوانوں کی اکثریت دیکھی گئی۔ جو جئے شری رام کے نعروں کے ساتھ نریندر مودی زندہ بار کے نعرے لگا رہے تھے۔ دوباک کے رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔