ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ کی انسانی ہمدردیمتاثرہ شخص کی بروقت مدد کرکے دواخانہ پہونچایا

   

حیدرآباد۔/10 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر اکسائیز جوپلی کرشنا راؤ نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرکے دورے پڑنے سے متاثر ایک شخص کو فوری ہاسپٹل منتقل کرایا۔ ریاستی وزیر رنگاریڈی ضلع سے کولا پور جارہے تھے کہ راستہ میں انہوں نے ایک شخص کو سڑک پر پڑا دیکھا جو مبینہ طور پر دورے پڑنے سے متاثر ہوا تھا۔جوپلی کرشنا راؤ نے رائیکول ٹول گیٹ کے پاس اس شخص کو پڑا ہوا دیکھا اور فوری قافلہ کو روک دیا۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے اس شخص کو اٹھایا اور ایمبولینس کو طلب کیا۔ ایمبولینس کے ذریعہ مذکورہ شخص کو منتقل کیا گیا ۔ ریاستی وزیر نے ڈاکٹرس سے ربط قائم کرتے ہوئے بہتر علاج کا مشورہ دیا۔1