ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ حادثہ میں محفوظ، قافلہ کی دو گاڑیوں کا آپس میں ٹکراؤ

   

حیدرآباد۔5۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر بہبودی خواتین و اطفال ستیہ وتی راتھوڑ آج ٹریفک حادثہ میں اس وقت محفوظ رہیں جب ان کے قافلہ کی دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ستیہ وتی راتھوڑ حیدرآباد سے محبوب آباد روانہ ہورہی تھیں کہ مرپلی کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ۔ ستیہ وتی راتھوڑ کے گن مین کو معمولی زخم آئے لیکن اسی کار میں موجود ریاستی وزیر محفوظ رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑیوں کا قافلہ جیسے ہی کارگل سنٹر کے قریب پہنچا تو اچانک ایک جانور قافلہ کے آگے پہنچ گیا۔ ڈرائیور نے فوری بریک لگایا جس کے نتیجہ میں پیچھے آنے والی کار سے ٹکر ہوگئی اور دونوں کاروں کے آپس میں ٹکراؤ کے نتیجہ میں گن مین کو زخم آئے جبکہ گاڑیوں کو معمولی نقصان ہوا۔ ریاست وزیر ستیہ وتی راتھوڑ دوسری گاڑی میں بحفاظت محبوب آباد پہنچ گئیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کے عہدیدار مقام حادثہ پہنچ گئے اور ٹریفک کو بحال کیا ۔ر