ریاستی وزیر وینکٹ ریڈی کا آج عوام سے ملاقات پروگرام

   

حیدرآباد۔/28 جنوری، ( سیاست نیوز) وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کل 29 جنوری کو گاندھی بھون میں عوام سے ملاقات پروگرام میں شرکت کریں گے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے وزراء کی جانب سے ہفتہ میں ایک بار گاندھی بھون میں عوامی مسائل کی سماعت سے متعلق پروگرام کا احیاء کیا ہے۔ وینکٹ ریڈی صبح 11 تا 2 بجے دن گاندھی بھون میں عوامی مسائل کی سماعت کے علاوہ تحریری نمائندگیاں وصول کریں گے۔ کانگریس کارکن بھی اس موقع پر ریاستی وزیر سے نمائندگی کرسکتے ہیں۔1