ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے تنویر الدین کا اظہار تشکر

   

ظہیرآباد – 7جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کل دوپہر تلنگانہ پرگتی بھون حیدرآباد میں ریاستی وزیر خزانہ و صحت و ضلع انچارج ٹی ہریش راؤ کی تجویز پر سابق وزیر و سابق رکن قانون ساز کونسل مرحوم محمد فرید الدین کے جواں سال فرزند محمد تنویرالدین رکن ریاستی اقلیتی کمیشن کو صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے باوقار عہدہ پر تقرری کااعلان کیا – نو تقرر کردہ صدر نشین محمد تنویر الدین نے آج صبح ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر انتہائی شائستگی کے ساتھ گلدستہ پیش کرکے ملاقات کی اور مذکورہ کارپوریشن کے عہدہ پر ان کے نام کی تقرری کیلئے تجویز پیش کرنے پر ان سے ممنونیت کا اظہار کیا – اس موقع پر حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے سرکردہ قائدین ڈی سی ایم ایس چیر مین ملکاپور شیو کمار ، بی جی سندیپ ، مری بال ریڈی اور دوسرے موجود تھے –