ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا آج میدک دورہ

   

میدک : ضلع انچارج منسٹر و ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کا کل 6 اگست کو میدک کا دورہ ہوگا ۔وزیر موصوف کل 12بجے دن میدک کے رائن پلی تالاب میں مچھلیوں کی افزائش کیلئے سیڈس چھوڑیں گے ۔ بعد ازاں میدک مشنائی گٹہ میں ایک سڑک کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ دوپہر میں آئی پی گیسٹ ہاؤز میں ظہرانے میں شرکت کے بعد منڈل پاپنا پیٹ میں سڑک کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 3بجے شام کلچرم پر ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد دفتر ضلع کلکٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ کووڈ۔19 اور ضلع میں برقی مسائل سے متعلق منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔