ریاستی وزیر پریانک کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی

   

ایم ایل سی اروندکمارارلی نے وزیر داخلہ کرناٹک کو مکتوب لکھ کر تحفظ کامطالبہ کیا

بیدر۔ 31؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) خط لکھ کر ریاستی وزیر پریانک کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی منظرعام پر آنے کے بعد بیدر سے تعلق رکھنے والے ایم ایل سی اروند کمارارلی نے ایک مکتوب ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور کو لکھا ہے ۔ اس مکتوب میں درج ہے کہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے وزیر مسٹر پرینک کھرگے کو جان سے مارنے کی دھمکی کا خط موصول ہونے کے تناظر میں ریاست کے بگڑے ہوئے نوجوانوں سے وزیر موصوف پریانک کھرگے کی حفاظت کرناحکومت کی ذمہ داری ہے۔ سب سے پہلے وزیرکو سیکورٹی دی جائے، پھر وہ خط کہاں سے آیا ۔ کس کا آیا بلاتاخیر اس کا پتہ لگا کر فوری گرفتار کیا جائے۔ پرینک کھرگے کی ایک اچھی شبیہ کے طور پران کی ترقی کو مخالفین برداشت نہیں کر سکتے۔ ان کی راست گوئی، ایماندارانہ سوالات اور تند و تیز الفاظ مخالفین کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں ۔ اس لئے ان کے خلاف ایسا گھٹیا کام کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ اس طرح کے تشدد پسندانہ اور قاتلانہ رویہ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ان کے بال کو بھی کسی نے چھوا تو ریاست بھر میں آگ لگ جائے گی۔ پرینک کھرگے ہماری ریاست کا اثاثہ ہیں۔ دلت برادری سے تعلق رکھنے والا نوجوان سیاست دان خاموشی سے بیٹھا نہیں رہ سکتا۔ اس لئے میں حکومت کرناٹک سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم پہلے وزیر پریانک کھرگے کی حفاظت کرے اور پھر ان لوگوں کو پکڑیں جنہوں نے انہیں دھمکی آمیز خط لکھے ہیں اوران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔