ریاست میں بارش سے 4اموات ، مزید تین دن کیلئے ریڈ الرٹ جاری

   

لکشمی بیارج کے 85، نظام ساگر کے 9، ایس آر ایس پی کے 9گیٹس کھول دیئے گئے ۔ آج چند اضلاع میں ہائی الرٹ ‘سینکڑ وں مکانات منہدم‘جگتیال میں مچھلیوں کی بارش
حیدرآباد ۔ 11جولائی ( سیاست نیوز) ریاست میں مزید تین دن زوردار بارش کا خطرہ برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ریڈ الرٹ جاری کرکے چوکنا رہنے کا انتباہ دیا ۔ بالخصوص اضلاع نظام آباد ، جگتیال ، نرمل اور اس کے اطراف میں 61سنٹی میٹر تک بارش ہونے کی پیش قیاسی کی ہے ۔ صرف کالیشورم میں ایک ہی دن 35 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔ ریاست کے 7 مقامات پر زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ 20مقامات پر زیادہ سے زیادہ 56 مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔ 334 مقامات پر 10سنٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ لکشمی بیارج کے 85 گیٹس کھول کر پانی کا اخراج کیا جارہا ہے ۔ سری رام پراجکٹ کے 9گیٹس کھول دیئے گئے ہیں ۔ مکان منہدم ہونے سے 65 سالہ خاتون جیہ اماں اور پانی میں بہہ جانے سے ایک بچہ کی موت ہوگئی ہے ۔ اس طرح 4 افراد کی موت ہوگئی ۔ ریاست کے محتلف مقامات پر بارش سے سینکڑو ں مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور ہزاروں ایکڑ فصلوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ۔کئی تالابوں میں شگاف پڑگیا ہے ۔ سڑکو ں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ آج بھی کئی گاؤوں کا عام زندگی سے رشتہ ٹوٹ گیا ہے ۔ ہفتہ کی صبح سے اتوار کی صبح تک ضلع بھوپال پلی کے کالیشورم میں 35 سنٹی میٹر ، ضلع منچریال کے کوٹہ پلی میں 25سنٹی میٹر ، نظام آباد میں 24 سنٹی میٹر ، ضلع چتور کے منچریال میں 23سنٹی میٹر ضلع نظام آباد کے آرمور میں 23 سنٹی میٹر ضلع پداپلی کے راما گنڈم میں 23 سنٹی میٹر ، ضلع نرمل کے مدہول میں 21سنٹی میٹر ، ضلع آصف آباد کے بجور میں 20سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ 11اور 12جولائی کو اضلاع نرمل ، نظام آباد، جگتیال ، آصف آباد ، جئے شنکر بھوپال پلی میں حد سے زیادہ ، اضلاع راجنا سرسلہ ، کریم نگر ، پداپلی ، کاماریڈی ، متحدہ اضلاع کھمم ، نلگنڈہ ، ورنگل ، میدک میں زیادہ بارش اور اضلاع جنگاؤں ، سدی پیٹ اور حیدرآباد میں معمول کے مطابق بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں تالاب تقریباً لبریز ہوگئے ہیں ۔ مختلف مقامات سے نشیبی علاقوں میں رہنے والے عوام کو عہدیدارو ں کیجانب سے محفوظ مقامات منتقل کیا گیا ہے ۔ کئی مقامات پر راحتی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اضلاع کلکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے عوام کی مدد کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر وزراء اضلاع کے اعلیٰ عہدیدارو ں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفط کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں ۔ ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ مقامی ادارو ں کے منتخب عوامی نمائندے عوام کو راحت فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں ۔ کئی مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مختلف اضلاع میں بارش سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں خلل پڑا ہے اور ٹریفک مسائل پیداہ وئے ہیں ۔ ضلع ملگ میں بیٹی کی مزاج پرسی سے کئے گووند راؤ پیٹ منڈل کے گاندھی نگر پہنچنے والی 65 سالہ جیہ اماں گھر کی دیوار منہدم ہونے سے ہلاک ہوگئی ۔ ضلع پداپلی کے وینکٹ راؤ پلی میں ایک بچہ پانی میں بہنے سے فوت ہوگیا ۔ ضلع نظام آباد کے نظام ساگر میں مچھلی پکڑنے کے دوران پانی میں پھسل جانے والے سائیلو ہلاک ہوگیا ۔ بو دھن منڈل کے ایک چیک ڈیم میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی ۔ ضلع جگتیال ہیڈ کورٹر کے سائی رام نگر کے علاوہ دوسرے مقامات پر مچھلیوں کی بارش ہوئی ۔ ضلع ملگ میں نرسمہا نگر کے حدود میں کازوے پر پانی جمع ہوجانے سے ایک حاملہ خاتون کو جے سی بی کے ذریعہ کازوے پار کرایا گیا ۔ ن