ریاست میں مکانات کی جیو ٹیاگنگ کا عمل 60 فیصد مکمل

   

27 میونسپلٹیز میں 90 فیصد مکانات کی ٹیاگنگ ۔ پرگی میں 99.51 فیصد کام کی تکمیل
حیدرآباد۔/21 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں مکانات کو جیوٹیاگنگ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور میونسپلٹیز میں ٹیکس کے دائرے میں شامل 20,57,441 مکانات کو جیو ٹیاگنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ سب سے زیادہ ورنگل کارپوریشن میں 2,10,359 مکانات کے بہ نسبت 56,408 مکانات کا جیو ٹیاگنگ کردیا گیا ۔ 27 میونسپلٹیز میں 90 فیصد مکانات کی ٹیاگنگ مکمل ہوگئی ۔ عہدیداروں کی جانب سے نومبر کے اواخر تک تمام میونسپلٹیز میں ٹیاگنگ مکمل کرنے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹیکس کی ادائیگی میں شفافیت اور جوابدہی کے رجحان میں اضافہ کرنے کیلئے گزشتہ سال جولائی میں جیو ٹیاگنگ کے کاموں کا آغاز کیا گیا۔ اس کے لئے محکمہ بلدی نظم و نسق نے نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر سے معاہدہ کیا ہے۔ ( این آر ایس سی ) کے زیر اہتمام بھوون ایپ کے ذریعہ شہروں ، ٹاؤنس کے تمام مکانات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے آن لائن میں اَپ لوڈ کیا جارہا ہے۔ یہ عمل مکمل ہوتے ہی شہروں کے مکانات کی جیو ٹیاگنگ کرنے کے معاملہ میں سارے ملک کو سرفہرست مقام حاصل ہوگا۔ بلدیہ کا عملہ شہری علاقوں میں موجود ہر مکان کی دونوں طرف سے تصویر کشی کرتا ہے۔ ایک احاطہ میں دو مکانات رہنے یا ایک ہی عمارت میں دو تین مکانات کے نمبرات ہونے پر ایک ہی نمبر کو یونٹ کی طرح نشاندہی کی جائے گی۔ اس گھر کی تفصیلات ، تصاویر موبائیل ایپ میں اَپ لوڈ کی جائیں گی جس سے گھر کے ٹیکس کا عہدیداروں کی جانب سے صحیح اسسمنٹ کیا گیا ہے یا نہیں معلومات کرنے کی گنجائش فراہم ہوگی۔ جیو ٹیاگنگ کے 10 ٹاپ شہروں میں پرگی 99.51 فیصد، بیلم پلی 98.99 فیصد راما گنڈم، 98.92 فیصد ، تمکنٹہ 98.63 فیصد ، مدھیرا 98.39 فیصد ، ویرا 98.30 فیصد آدی بٹلہ 97.33 فیصد، تکو گوڑہ 97.27 فیصد، کوڑنگل 97.15 فیصد، پیدا عنبر پیٹ 96.25 فیصد شامل ہیں۔ ن