ریاست میں چار سالہ انٹگریٹیڈ بی ای ڈی کورسیس کا آغاز

   

انٹر کے طلبہ داخلے کے اہل ، ادخال درخواست کا آغاز ، 2 جنوری کو نشستیں مختص
حیدرآباد ۔ 24 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : قومی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت 4 سالہ انٹی گریٹیڈ بی ای ڈی کورسیس ریاست میں دستیاب ہوگئے ہیں ۔ ابھی تک تلنگانہ میں ڈگری کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہی بی ای ڈی کورسیس میں داخلہ لینے کی شرط تھی نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اب انٹر کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ بھی ٹیچرس ٹریننگ میں داخلہ لے سکتے ہیں ۔ نارائن پیٹ کے سری دتا برنداون انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچرس ایجوکیشن میں بی اے ، بی ای ڈی ، بی ایس سی ، بی ای ڈی کورسیس کے لیے ( این سی ٹی ای ) نیشنل کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن نے منظوری دے دی اور اس کو پالمور یونیورسٹی سے الحاق کردیا گیا ہے ۔ انٹر میڈیٹ کی بنیاد پر داخلے دئیے جائیں گے ۔ ہر کورس میں 100 نشستیں رہیں گی ۔ داخلوں کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 24 تا 29 دسمبر تک آن لائن میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ ایڈ سیٹ داخلوں کے کنوینر پروفیسر رمیش بابو نے آئندہ ماہ 2 جنوری کو نشستیں مختص کی جائیں گی ۔ 10 جنوری سے کلاسیس کا آغاز ہوگا ۔ تفصیلات کے لیے edcetadmin.tsche. ac.in/intbed ویب سائیٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔ ن