ریاست میں کورونا کے 10 نئے کیس درج کئے گئے

   

حیدرآباد 26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں 26 ڈسمبر کو کورونا کے 10 نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔ اس طرح ریاست میں اب تک زیر علاج یا آئسولیشن میں بھیجے گئے مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ 10 نئے مریضوں میں 9 کا تعلق حیدرآباد سے ہے جبکہ ایک کیس ضلع کریمنگر میں درج کیا گیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ کورونا کی نئی شکل کی وجہ سے ریاست میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ جملہ 989 مریضوں کے کورونا معائنے کئے گئے ہیں جبکہ 12 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ صحت سے متعلق بلیٹن میں بتایا گیا کہ ریاست میں کورونا سے اموات کی شرح محض 0.49 فیصد ہے جبکہ صحتیابی کی شرح 99.51 فیصد تک درج کی جا رہی ہے ۔