ریاست میں ہر گھر پر ترنگا لہرانے ایک کروڑ قومی پرچم کی تیاری

   

شہر اور گاؤں کی سطح پر تقسیم کا فیصلہ، قومی یکجہتی اور حب الوطنی پر فلموں کی نمائش

حیدرآباد۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آزادی کے 75 سال کی تکمیل کی تقاریب 8 اگست تا 22 اگست منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر گھر پر قومی پرچم ترنگا لہرانے کے لئے ایک کروڑ پرچم تیار کئے گئے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے تقاریب کے انعقاد کے سلسلے میں اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں، منڈل اور میونسپلٹیز میں قومی پرچم تقسیم کئے جائیں گے۔ قومی یکجہتی اور حب الوطنی پر فلموں کی نمائش کی جائے گی اور تمام تھیٹرس میں اسکولی طلبہ کے لئے مفت نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ چیف منسٹر نے ریاست بھر میں آزادی کی 75 سالہ تقاریب بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام محکمہ جات میں تال میل کے ذریعہ پروگراموں کو کامیاب بنائیں۔ تقاریب کمیٹی نے پروگرام کے شیڈول کو قطعیت دی ہے۔ 8 اگست کو تقاریب کا افتتاح عمل میں آئے گا جس میں ریاستی وزراء، ارکان اسمبلی اور دیگر عوامی نمائندے شرکت کریں گے۔ قومی یکجہتی کے موضوع پر ریاست بھر میں خصوصی پروگراموں کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر گھر کو قومی ترنگا تقسیم کیا جائے گا۔ تمام گاؤں، منڈل اور میونسپلٹیز کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ اجلاس میں چیف منسٹر کے او ایس ڈی ڈی سرینواس، اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار، پرنسپال سکریٹری ہوم روی گپتا، پرنسپال سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی جیش رنجن، سکریٹری جی اے ڈی وی شیشادھری، سکریٹری پنچایت راج سندیپ کمار سلطانیہ، کلکٹر رنگاریڈی اموئے کمار، ڈائرکٹر کلچر ایم ہری کرشنا اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
بی جے پی تلنگانہ کے تمام لوک سبھا حلقے اور 90 اسمبلی نشستیں جیت لے گی، بنڈی سنجے کا بیان
حیدرآباد 31 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر اور پارلیمنٹ کے رکن بنڈی سنجے نے کہاکہ تلنگانہ میں جب بھی انتخابات ہوں گے۔ بی جے پی تمام پارلیمانی حلقوں اور نوے اسمبلی حلقوں سے کامیاب ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام ٹی آر ایس سے ناراض ہیں۔ ٹی آر ایس صرف 15 اسمبلی حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ کانگریس کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور تلنگانہ سے اس کا صفایا ہوجائے گا۔