ریاست کے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ

   

حیدرآباد۔ گذشتہ تین سے ساری ریاست اور شہر میں ہورہی مسلسل اور موسلادھار بارش کی وجہ سے ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ بارش کی وجہ سے جورالا ‘ ناگرجنا ساگر ‘ سری رام ساگر پراجیکٹ ’ کڑم پراجیکٹ کے علاوہ ریاست کے تقریبا تمام ذحائر آب کی سطح میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ جن پراجیکٹس میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید بارش کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے وہاں سے پانی کی نکاسی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ مقامی سطح پر عہدیدار صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تالابوں اور ذخائر آب کی سطح کو پیش نظر رکھتے ہوئے دروازے کھولتے ہوئے پانی کی نکاسی عمل میں لانے کے فیصلے کر رہے ہیں۔ حیدرآباد اور کئی اضلاع میں مسلسل تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجہ میں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ۔ کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے ۔ بعض اضلاع میں سڑکیں ندی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ بارش سے کئی نہروں اور تالابوں میں پانی کا بہاو بھی بڑھ گیا ہے ۔