ریتیکا فلم ان کار کے کردار کیلئے 16 دن تک بال نہیں دھوئے

   

ممبئی۔ اداکارہ اور سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ ریتیکا سنگھ جو تامل فلموں میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں اور ہندی، تیلگو اور ملیالم فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں 16 دن تک بال دھونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ کثیر لسانی فلم ان کار کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے یہ قربانی دی ہے۔ شوٹنگ کے تجربے کو بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بالوں کو بغیر دھوئے رکھنے کے بارے میںاور ہرش وردھن سر نے بات کی ، اور میں نے اپنے بالوں کو دھونے کے خلاف فیصلہ کیا کیونکہ مجھے یہ بہت ہی پراگندہ نظر آنے والا تھا، اور اس فلم میں تسلسل انتہائی اہم تھا کیونکہ پوری فلم ایک دن کی کہانی ہے۔ درحقیقت، یہ 2 گھنٹے کی کہانی ہے جو حقیقی وقت میں سامنے آتی ہے، اس لیے ایک ہی شکل، بالوں، میک اپ اور کپڑوں کے لحاظ سے برقرار رکھنا اہم تھا۔ ریتیکا تامل فلم ارودھی سترو میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ بعد میں انہوں نے تلگو فلمیں گرو، نیویوارو کے علاوہ دیگر کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کس طرح شوٹ مکمل ہونے کے بعد، اسے اپنے بال صاف کرنے کے لیے پیشہ ور افراد سے مشورہ کرنا پڑا۔بالآخر ہم نے شوٹ سمیٹنے کے بعد بال دھوئے، میرے بال اتنے گندے اور اتنے خراب ہوئے تھے کہ مجھے اسے دھونے کے لیے ہیئر سیلون جانا پڑا، مجھے پیشہ ورانہ مددکی ضرورت پڑی! سیلون کے عملے نے مجھ سے پوچھا کہ میں نے اپنے بالوں کوایسا بنانے کے لیے کیاکیا؟ میں نے ان سے کہا کہ میں زندگی بدل دینے والے پہاڑی مہم جوئی پرگئی تھی جس کے نتیجہ میں میرے بال ایسے ہوئے۔ ان باکس پکچرز کی طرف سے پیش کردہ اور انجم قریشی اور ساجد قریشی کی پروڈیوس کردہ ہرش وردھن کی ہدایت کاری اور تحریر کردہ یہ فلم 3 مارچ کو ہندی، تیلگو، تامل،کنڑ اور ملیالم میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔