ریجنل رنگ روڈ کی تیاری میں پیشرفت

   

حکومت سے جنوری کے اواخر تک چار اضلاع میں حصول اراضی کے لیے عملہ کے انتخاب کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے ریجنل رنگ روڈ ( آر آر ار ) کی تعمیرات کے لیے ضلع واری سطح پر عملہ کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کی ہدایت کے بعد عہدیداروں نے حصول اراضی کے عمل میں تیزی پیدا کرنے کے لیے آئندہ ماہ جنوری کے اواخر تک عملہ کا انتخاب کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ قومی شاہراہ نے علاقائی رنگ روڈ شمالی حصہ میں تعمیرات کے لیے 158 کیلو میٹر روڈ کی تعمیر کے لیے حصول اراضی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ شمالی حصہ میں سنگاریڈی ، نرسا پور ، توپران ، گجویل ، یدادری ، چوٹ اپل سے یہ شاہراہ گذرتی ہے ۔ اس کے لیے سنگاریڈی ، میدک ، سدی پیٹ ، یدادری بھونگیر اضلاع میں تقریبا 4 ہزار ایکڑ حصول اراضی کی ضرورت ہے ۔ ہر ایک ضلع میں 40 کیلو میٹر حدود متعین کرنے کا عہدیداروں کی جانب سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ حکومت نے ان چار اضلاع میں ایک سال کے دوران حصول اراضی کا عمل مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ہے ۔ ہر ضلع میں عہدیداروں کا ایک یونٹ تیار کیا جارہا ہے ۔۔ ن