ریحان کا ویزا مسئلہ حل ہونے پر اسٹوکس نے راحت کی سانس لی

   

راجکوٹ۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد کے ویزا کے معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے بعد راحت کا اظہارکیا۔ پاکستانی نژاد اسپنر ریحان احمد سنگل انٹری ویزے کے ساتھ راجکوٹ پہنچے اور وہ ہندوستان کے خلاف تیسرے ٹسٹ سے ایک روز قبل اپنی کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔ اسٹوکس نے ہندوستانی حکومت اور بی سی سی آئی کو اس مسئلے کو جلد سے حل کرنے پر سراہا۔ کسی بھی فرد کے لیے اس کا انتظار کرنا ہمیشہ ہی ایک پریشانی کا وقت ہوتا ہے، لیکن شکر ہے کہ ہمیں آج صبح یہ کام مل گیا، اور ایرپورٹ پر موجود کھلاڑیوں کی جانب سے اسے ابتدائی طور پر ویزا دینے کے لیے بہت اچھا کام ہوا اور بی سی سی آئی کے ہر فرد اور حکومت جلد ویزا حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان مسائل کے بارے میں مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں بہت یقین تھا کہ ہمیں کھیل شروع ہونے سے پہلے ریحان کا ویزا مل جائے گا۔اس سے قبل ہندوستان ۔ انگلینڈ ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آف اسپنر شعیب بشیرکو ویزا مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن حیدرآباد پہنچے تھے اور وہ پہلے ٹسٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے۔